لاھور کالج براے خواتین یونیورسٹی ایس ڈی جی لیول 5 میں پاکستانی یونیورسٹیوں میں پہلی اور ورلڈ ٹاپ یونیورسٹیوں میں 15ویں نمبر پر آگئی

ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی (2020 ایڈیشن) جاری کر دی لاھور کالج براے خواتین یونیورسٹی ایس ڈی جی لیول 5 میں پاکستانی یونیورسٹیوں میں پہلی اور ورلڈ ٹاپ یونیورسٹیوں میں 15ویں نمبر پر آگئی  لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے ایس ڈی جی 5 اور ایس ڈی جی17 کے لئے اپلائی کیا تھا۔ ایل سی ڈبلیو یو نے ایس ڈی جی 5 میں پہلی پوزیشن اور ایس ڈی جی 17 میں پاکستانی یونیورسٹیوں میں 10 ویں پوزیشن حاصل کی۔ دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں ایل سی ڈبلیو یو ایس ڈی جی 5 کی سطح پر 15 اور ایس ڈی جی لیول 17 میں 301-400 رہی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کا ادارہ 2004 میں قائم کیا گیا یہ ادارہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی حتمی فہرست جاری کرتا ہے۔ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حوالےسے جامعات کا جائزہ لیتا ہے یہ ہم سب کے لئے بہت اچھی خبر ہے پروفیسر ڈاکٹر بشرا مرزا وائس چانسلر ہم اسی جذبے کے ساتھ دنیا کی اعلی یونیورسٹیوں کے ساتھ مقابلہ کر سکیں گے ڈاکٹر بشری مرزا میں اس کامیابی پر LCWU کے تمام فیکلٹی ممبران کو مبارکباد پیش کرتی ہوں وائس چانسلر یہ کامیابی پاکستان میں ابھرنے والی اعلی تعلیم کی ایک انتہائی قابل فخر تصویر ہے ڈاکٹر بشری مرزا یونیورسٹی کی کامیابی کا راز تحقیق پر ہے جس کو موجود حالات کے تقاضوں پر مبنی ہونا چاہئے. وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو