Live Streaming Webt TV LCWU

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی جانب سے یونیورسٹی کی ابھرتی ہوئی خواتین کرکٹرز کی کارکردگی کے اعتراف میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے تقریب کی صدارت کی۔وائس چانسلر نے بہترین خواتین کرکٹرز میں نقد انعامات، اسناد اور ایوارڈز تقسیم کیے اور خاص طور پر طوبہ حسن آغا کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے سری لنکا کے خلاف کراچی میں اپنی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت آئی سی سی بیسٹ ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے انچارج سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سمیرا ستار اور کوچ شاہد لطیف کی کوششوں کو سراہا انچارج سپورٹس ایچ ای سی سپورٹس ڈویژن انجینئر جاوید علی میمن اور پاکستان ویمن کرکٹ ونگ کی چیئرپرسن تانیہ ملک سمیت انچارج سپورٹس ڈیپارٹمنٹ مس سمیرا ستار نے شرکت کی لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب لاہور کالج کے 100 سال مکمل ہونے پر سٹیمپ کا اجراء کیا گیا صدسالہ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے فیکلٹی کے ہمراہ کیک کاٹا۔ تقریب میں ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد افضل، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر محمد انتصار، ڈاکٹر شگفتہ ناز، رجسٹرار بابر خان ،کنٹرولر ہما سعید، خزانچی محمد ریاض،پرنسپل راحت اجمل سمیت فیکلٹی ممبران و ایڈمنسٹریٹو سٹاف کی شرکت لاہور کالج کے سو سال مکمل ہونے پر اساتذہ اور طالبات کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ۔پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا لاہور کالج برائے خواتین 1922 میں ہال روڈ کی ایک چھوٹی سی عمارت میں قائم کیا گیا یونیورسٹی سے نامور خواتین نے تعلیم حاصل کی۔ مریم نواز امیتابچن کی والدہ تیجی بچن، پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف، انوشہ رحمان، ڈاکٹر یاسمین راشد، بشریٰ انصاری، رخسانہ ڈیوڈ،، سلیمہ ہاشمی، ڈاکٹر عارفہ سیدہ، صبا حمید، روبینہ اشرف سمیت نامور سیاسی، سماجی و ادبی خواتین نے تعلیم حاصل کی.