A lecture titled "Present Situation of Ummah and Our Responsibilities" was held at LCWU

عربی ادب سوسائٹی اور شعبہ عربی، فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ کے تحت لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی میں "امت کی موجودہ صورتحال اور ہماری ذمہ داریاں" کے عنوان سے ایک لیکچر منعقد کیا گیا جس میں ڈین ڈاکٹر فلیحہ زہرہ کاظمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمان مقرر کے طور پر شعبہ عربی پنجاب یونیورسٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حامد اشرف ہمدانی کو مدعو کیا گیا۔ اپنے لیکچر میں انہوں نے طالبات کو بطور مسلمان فرد اور مسلمان قوم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور انفرادی اور اجتماعی سطح پر اصلاح کے حوالے سے رہنمائی کی، مسئلہ فلسطین کے پس منظر سے آگاہی حاصل کرنے پر زور دیا۔ عروج و زوال کے حوالے سے اللہ کی مقرر کردہ سنن کو پیش نظر رکھنے کا ذکر کیا۔ طالبات کو خود میں علمی پختگی حاصل کرنےکے اہمیت سے روشناس کیا۔ مالی جہاد کی ترغیب دی آخر میں امت مسلمہ کے لیے بالعموم اور فلسطین کے لیے بالخصوص اجتماعی دعا بھی کی گئ۔ فیکلٹی کے دیگر شعبہ جات سے طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ اختتام میں ڈاکٹر قرۃ العین طاہرہ انچارج شعبہ عربی نے مہمان مقرر اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔